ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی وائٹ کے بجائے اپنی 4 سالہ حکومت کا بلینک پیپر شائع کرتے، صوبائی وزیر

کراچی:سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اقتدار سے نکلنے کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم نجات، یوم عدم اعتماد منانا چاہیے۔

صوبائی وزیرِ نے پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی وائٹ پیپر شائع کرنے کے بجائے اپنی 4 سالہ حکومت کا بلینک پیپر شائع کرتے، عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں ملکی معیشت، گورننس، سیاسی اقدار اور اداروں کا جنازہ نکال دیا۔

انہوں نے کہاکہ  آج پھر عمران نیازی اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کر رہا ہے کہ دوبارہ اعتبار کر کے دیکھیں، عمران نیازی پر ان کے اپنے سابق وزیر اور مشیر اعتبار نہیں کرتے تو ان کے ڈسے ہوئے کیسے اعتبار کریں؟

ناصر حسین  نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے شہباز شریف کو اس لئے حکومت ملی کیونکہ انہوں نے جنرل باجوہ سے ایکسٹینشن کا وعدہ کیا تھا، اسے یاد ہوگا اس نے خود جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف بنانے کی پیشکش کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں