کراچی: ترک قونصلیٹ ، ترک تنظیم ٹکا کے تعاون سے اور ترک قونصل جنرل کی دعوت پر الخدمت کے وفد اور آغوش ہوم کے باہمت بچوں نے افطار ڈنر میں شرکت کی ۔
افطار ڈنر میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ ،ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدر الدین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت ، افطار ڈنر پاکستان سے ترکی کے اظہار یکجہتی کا مظہر تھا ۔
اس موقع تر ک قونصلیٹ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گونر سندھ کامران ٹیسوری ،صوبائی وزراء ،چیف سیکریٹری سندھ ،مختلف ممالک کے قونصل جنرل نے شرکت کی ۔اس موقع پر ترک قونصل جنرل جمال سانگو نے زلزلے کے دوران الخدمت کی جانب سے ریسکیووریلیف کے کاموں ومالی امداد کو سراہااور خراج تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر ترکیہ کے زلزلہ کے دوران خدمات انجام دینے والے الخدمت کے رضاکاروں سرفراز شیخ ،ڈاکٹر کاشف ،حمزہ احمد اور فواد شیر وانی کو ان کی خدمات پر اسناد پیش کی گئیں ۔ترک قونصل جنرل آغوش ہوم کے باہمت بچوں سے ملے اوران کی حوصلہ افزائی کی ۔
الخدمت کے وفد نے قونصلیٹ میں تقریب اور افطار ڈنر میں وفد اور باہمت بچوں کو دعوت دینے پر قونصل جنرل جمال سانگو اورٹکا کا شکریہ ادا کیا ۔
