ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودیہ اور امارات کی آئی ایم ایف کو پاکستان کی 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودیہ کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی جب کہ یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں