ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے انٹرویو میں خطرناک انکشافات ہیں، بیان پر سوموٹو نوٹس ہونا چاہیے،شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے انٹرویو میں خطرناک انکشافات ہیں، بیان پر سوموٹو نوٹس ہونا چاہیئے، سوال اٹھ رہے ہیں کہ فیصلے کس طرح ہورہے ہیں، سابق چیف جسٹس کا پورا کردار ایک سوالیہ نشان ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے انٹرویو میں خطرناک انکشافات کیے، ایوان صدر سازشوں کا گڑھ بن چکا تھا، ایوان صدر میں سابق جنرل کی سابق وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، کہا گیا کہ سابق جنرل کے کہنے پر 2 حکومتیں گرائی گئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی میبنہ آڈیو لیک ہوئی ہے، ان کے تمام سوموٹو نوٹس پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ عدالتوں میں مخالفین کی پگڑیاں اچھالی گئیں، کیا سابق چیف جسٹس کے فیصلوں کو واپس نہیں لینا چاہیے، سابق چیف جسٹس نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا حکم دینے والے کون ہوتے ہیں، یہ سارے احکامات غیرآئینی اور غیرقانونی ہیں، ملک میں جوڈیشل مارشل لاء کو لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان پہلے سے کٹھ پتلی تھے، پہلے کسی اور کی انگلیوں پر ناچتا تھا، اب کسی اور کی انگلیوں پر ناچنا چاہتا ہے، عمران خان کے بیان پر سوموٹو نوٹس ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں