ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم نے کراچی کو حق دلوانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا، عمران اسماعیل

کراچی: سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کو حق دلوانے کےلیے کچھ بھی نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے کہ کراچی کےلیے کچھ نہیں ہو رہا لیکن وزیراعلیٰ پراعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی دانستہ طور پر کم کی جارہی ہے، طے شدہ طریقے سے پنجاب اور کراچی کی سیٹیں کم کی جارہی ہیں۔ بلوچستان کی سیٹیں بڑھائی جارہی ہیں، اس پر اعتراض نہیں، اس گنتی پر کراچی کے الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت ن لیگ مذاکرات کے معاملے پر تقسیم ہے، خواجہ آصف کو مذاکرات سے باہر نکال کر پھینک دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں