English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں سفارتخانہ،ایرانی وزیر نے خوشخبری سنادی

القمر

تہران:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے خوشخبری سنادی،چند روز میں سعودی عرب اور ایران میں ایک دوسرے کے سفارتخانے پھر سے کھول دیئے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ریاض اور تہران میں سفارتخانے پھر سے کھولے جارہے ہیں۔

 تاہم انہوں نے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ایران اور سعودی عرب نے گزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں سفارتی مشن بحال کرنے کا تاریخ ساز معاہدہ کیا تھا، جس پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کئی دہائیوں سے منقطع تھے تاہم طویل عرصہ بعد ایک بار پھر دونوں ممالک باہمی تعلقات کی بحالی پر متفق ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے