English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محروم طبقات کو کچلنے والے قوم کے مجرم ہیں، ڈاکٹر طارق سلیم

القمر

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مزدوروں اور محروم طبقات کوکچلنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں۔

یوم مزدور پر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ عوامی احتجاج اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے مزید کہا کہ  بلوچ عوام کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کاجرم مچھیروں اور مزدوروں کا تحفظ ہے۔ 100دن سے زائدہوگئے قائدبلوچستان کو پابندسلاسل رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 منٹ میں اشرافیہ پرضمانتوں کی بارش کرنے والی عدالتوں کے پاس ایک مزدورقائد کا کیس سننے کے لیے وقت نہیں۔ ادارے چھوٹے صوبوں کے محروم طبقات کے احساس محرومی کا باعث بننے کے بجائے آئین کے دائرے میں رہ کراپنا کرداراداکریں۔

امیر جماعت پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات میں ذاتی اناکا خمیازہ افراد نہیں پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق کی اپیل پرپاکستان بھرکی طرح پنجاب کے اضلاع سرگودھا،منڈی بہاالدین، گجرات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، میانوالی، بھکر، خوشاب، مری، چکوال،تلہ گنگ میں عوامی احتجاج اور ہدایت الرحمن بلوچ سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے