English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سفری پابندیاں،افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی

القمر

کابل:افغانستان کے وزیر خارجہ کو سفری پابندی کے باوجود دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان حکومت کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے 4 روزہ دورے کے لیے سفری پابندی سے استثنی دینے کی درخواست کی تھی،دوسری جانب افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں  پاکستان، امریکا، چین، ایران، بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

 اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی حنا ربانی کھر کررہی ہیں،طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے توقع ظاہر کی کہ اجلاس میں افغانستان سے پابندیاں ہٹانے کی راہ ہموار ہوگی، افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی بات ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے