English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چودھری پرویز الہی کی 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور

القمر

 گوجرانوال: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دو مقدمات درج ہیں ، جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چودھری پرویز الہی آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔

اسپیشل جج رانا محمد سلیم کی عدالت سے چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی گئی ۔ چودھری پرویز الہی نے لاہور ہائی کورٹ سے ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت کروائی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے فوری گرفتاری سے روک دیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے