English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاسم سوری نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

القمر

 اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ایک بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ بڑے صاحب کی سخت ہدایات ہیں کہ عمران خان کو ہر حال میں گرفتار کرنا ہے چاہے ملک کے حالات ہی کیوں نہ خراب ہو جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسی پلان کے تحت عمران خان کے زخمی ہونے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی دھمکی دی جبکہ دوسری طرف حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو کرپشن کیسز میں عدالت میں حاضر ہونے سے تاحیات استثنی فراہم کردیا۔ 

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ لندن پلان کے تحت اسلام آباد میں پھر سے دفعہ 144 نافذ کی گئی، تمام سینئر افسران کو عدالت میں حاضر رہنے کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں، سادہ لباس والے اچھی خاصی تعداد میں موجود ہوں گے، اسلام آباد پولیس کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اہم شخصیت مانیٹرنگ کرے گی، صحافیوں کے لیے خاص ہدایات اور گردونواح میں انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت عمران خان کو گرفتار کر کے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا عزم ہے کہ جان دے دیں گے لیکن خان نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے