لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت نے ملک کو بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے، ملکی مسائل کا واحدحل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ۔جس کے لئے جماعت اسلامی کو شاں ہے، اگر قوم اپنے ملک اور اپنے بچوں کا مستقبل خوشحال دیکھنا چاہتی ہے تو اس مرتبہ ووٹ جماعت اسلامی کے امیدواروں کو دینا پڑے گا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ صنعتیں اور کارخانے بند ہونے سے بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،حکومت اور اپوزیشن کی آپس کی لڑائیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، ایکسپورٹ میں کمی جبکہ امپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب خو د کشیاں کرنے پر مجبورہیں، آٹا ،چینی ، گھی ، دالیں، سبزیاں، پٹرول ، گیس ،بجلی اور ایل پی جی کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں، کراچی والوں کو تو اس بات کی سمجھ آگئی ہے جس دن لاہور والوں کو سمجھ آئی گئی پورے ملک میں تبدیلی آجائے گی۔
