ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‏ مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے باہر  احتجاج نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔

مولانا فضل الرحمن نے اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعلان کر چکے ہیں، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں