ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کر لیں

اسلام آباد:نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے اثاثہ جات پر تحقیقات کر رہا ہے،ایف آئی اے نے نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور 19مئی کونادرا چیئرمین محمد طارق ملک کو طلب کر رکھا  ہے ،نادرا ہیڈ کواٹر سے ریکارڈ بھی تحویل میں لیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا ٹھیکے میں 30ملین امریکی ڈالر کی مبینہ کرپشن کی گئی جبکہ نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا تھا۔ مہنگے ٹھیکے سے قومی خزانے کو کروڑں روپے کا نقصان ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں