ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین میں ایف 18 جیٹ طیارہ گر کر تباہ، آگ کا بڑا شعلہ بھڑک اٹھا

میڈرڈ:اسپین میں ایف 18 جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے،طیارہ زمین پر گرتے وقت آگ کے شعلے سے پھٹ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو لڑاکا طیارہ ایک فلائنگ نمائش کے لیے تربیتی پرواز پر تھا،ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے قریبا 300 کلومیٹر دور واقع زاراگوزا ایئر بیس پر ایف/اے18ہورنیٹ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ساختہ ایف 18 ہورنیٹ لڑاکا طیارہ تیزی سے عمودی انداز میں بلندی کھوتے ہوئے گررہا ہے اور اسے زمین کی جانب غوطہ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسپین کی وزارت دفاع نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ لڑاکا طیارے سے نکالے گئے پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں