ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے نام نہاد کمیونیکیشن آفیسرغیر فعال کردیا

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) نے  دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کا نام نہاد کمیونیکیشن آفیسر ایمری شاہین کو   جس کا کوڈ ڈ نام روڈی تھا  کو غیر فعال کردیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، MIT نے طے کیا کہ PKK/KCK کے مواصلاتی نظام میں استعمال ہونے والے پروگرام  کوتیار کرنے والے  شخص  شاہین کے  عراق کے شمال میں گارا میں موجود ہونے کا پتہ چلایا تھا۔

شاہین ، جس نے تنظیم کا مواصلاتی ڈھانچہ قائم کیا تھا ،مرات قارا یلان کے تحت تنظیم کے خفیہ مواصلاتی طریقوں پر کام کر رہا تھا۔

آپریشن کے دوران، شاہین کو اپنے محافظ کے ساتھ  غیر فعال کردیا گیا۔

اس آپریشن سے  تنظیم کے مواصلاتی ڈھانچے کو  اہم دھچکا  لگا ہے۔

اطلاع ملی  تھی کہ یہ  شخص   دہشت گرد، PKK/KCK   میں  2014 میں تنظیم کے دیہی کیڈرز میں نام نہاد اسپیشل فورس کے اندر کام کر رہا ہے اور مواصلاتی ڈھانچے کا ذمہ دار  تھا۔  

واضح رہے کہ شاہین، جس نے تنظیم میں شمولیت کے بعد شرناک کے دیہی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا، 2019 میں عراق  چلا گیا تھا۔

دہشت گرد، عراق کے شمال میں ڈیٹونیٹر اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری کی سرگرمیاں انجام  دے رہا تھا۔ اور اس نے  2020 سے تنظیم کے ارکان کے ذریعہ استعمال ہونے والے خفیہ مواصلاتی نظام قائم کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں