English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی اصل دہشت گرد، بھارت کا چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے، وزیر خارجہ

القمر

باغ:وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مودی اصل دہشت گرد ہے، بھارت کا چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے، ہم دہشت گردوں کی نہیں، شہیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں یک زبان ہیں۔

بلاول زرداری نے کہاکہ میں صرف پاکستان نہیں بلکہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر کا بھی وزیر خارجہ ہوں، دہشت گرد وہ ہیں جنہوں نے گجرات میں قتل عام کیا، مودی سرکار خطے کے امن میں اصل رکاوٹ ہے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک طرف مودی مقبوضہ کشمیر میں ڈرامہ کر رہا ہے، آزاد کشمیر کے عوام احتجاج کر رہے ہیں، باغ کے عوام نے مودی کی جی 20 کانفرنس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کیوں بار بار کشمیر کا نام لیتے ہیں، ہمارا کشمیریوں کے ساتھ نسلوں کا ساتھ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے