English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

القمر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے بہترین انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ  تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز تر کیا جائے ،منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا، اوور سیز پاکستانی ہمارا انتہائی قابل قدر اثاثہ ہیں جن کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لئے بہترین انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات دینے کے لئے متعلقہ ادارے بھرپور کوشش کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر تیز تر کی جائے تاہم شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے وفاقی دارالحکومت میں جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی یونٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے