لاہور: اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پرویز الٰہی کے 2 وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، پہلا وارنٹ 25 مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری ہوا جب کہ دوسرا وارنٹ 26 مئی کو جاری کیا گیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گوجرانوالہ مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔
