فیصل آباد: جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیرسردارظفرحسین خاں نے کہا ہے کہ مافیا نے پاکستان کو یرغمال بنایاہواہے ۔
انہوں نے کہا یہ سیاستدان نہیں لٹیروں کا ٹولہ ہے ۔ یہ لوگ پارٹیاں اور جھنڈے بدلتے ہیں مگر اپنے کرتوت بدلنے کو تیار نہیں ۔پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار پر قابض ہونے والے ٹولے نے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنایا اور اداروں کو تباہ کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان سیاسی پنڈتوں اور معاشی دہشت گردو ں کا محاسبہ کرنا ہوگا ۔ عوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار اور چھت کی سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن75سال سے اقتدار پرمسلط ٹولے نے اس ذمہ داری کو ادانہیں کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ اگر قوم کرپشن سے پاک پاکستان دیکھنا چاہتی ہے تو پھر اسے جماعت اسلامی کا ساتھ دیناہوگا ۔ سراج الحق ملک کی واحد شخصیت ہیں ، جنہیں سپریم کورٹ نے صادق اور امین ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا ہے ۔ سراج الحق کی پوری ٹیم کے کسی ممبر پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے سینکڑوں لوگ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ممبر رہے ، مگر کسی کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔ قوم کو سراج الحق کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی ناکامیوں کی داستان بنی اور اب پی ٹی آئی بھی ناکامی کی تصویر بننے کا تیارہے ۔موروثی پارٹیا ں بھی ان کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔بڑے بڑے فرعونوں کو اقتدار کے عالی شان محلوں سے نکل کر جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا ۔
