English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران نئی سرگرمیوں پرعالمی معائنہ کاروں سے تعاون کرے گا،جوہری سربراہ

القمر

تہران:ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت کسی بھی نئی سرگرمیوں کے بارے میں بین الاقوامی معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔

ان کا یہ بیان امریکی خبررساں ایجنسی کی ایک خصوصی رپورٹ کے بعد سامنے آیا، ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی اس جگہ میں دلچسپی کو دبا محسوس کرنے کا معاملہ قراردیاہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ویانا میں قائم بین الاقوامی جوہری ایجنسی(آئی اے ای اے)کے حفاظتی اقدامات کے تحت کام کررہا ہے اور وہ نئی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتا ہے تو وہ اس ادارے کے ساتھ تعاون کرے گا اور اس کے مطابق کارروائی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے