ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی طیب اردوان کو پھر صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

لاہور:سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے رجب طیب اردوان کو مسلسل تیسری مرتبہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے رجب طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

 عمران خان کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ طیب اردوان کا نیا دورِ حکومت ترکیہ کے لوگوں کے لیے خوشحالی لائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں