ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ سیاسی خلا صرف جماعت اسلامی پُر کر سکتی ہے، راشد نسیم

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ عوام کو صاف اور شفاف طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔

راشدنسیم نے کہا کہ  ملک انتہائی اہم موڑ پر کھڑا ہو گیا، ایک طرف زبردست خلا ہے جو مروجہ سیاست اور سیاسی چال بازیوں کا نہیں، سیرت و کردار، امانت داری، دیانت داری اور اخلاص کا ہے۔ جن کی وکٹیں آج گر رہی ہیں وہ کل دوسروں کی وکٹیں گرا کر نعرے لگا رہے تھے، یہ ساری مروجہ پارٹیاں ایک دوسرے کی وکٹیں گرا کر جشن مناتی ہیں، لمبے عرصہ سے یہی کہانی چل رہی ہے، اداکار بدلتے ہیں، ہدایت کار ایک ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہراتی ہیں، ان سب کی پالیسیاں ایک ہیں، یہ ہدایت کار کے ہی اسکرپٹ پر ہی عمل پیرا ہیں، عوام کو بے وقوف بنانا اور اسٹیٹس کو کی حفاظت ان کی سیاست کا محور ہے، مگر اس سارے عمل میں نقصان غریب عوام اور ملک کا ہو رہا ہے

راشد نسیم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور اسٹیبلشمنٹ رضا کارانہ طور پر طے کرے کہ وہ سیاستدانوں کو موقع دیں گے ، فلاح، امن، ترقی اسی سے ممکن ہو سکے گی۔ر

راشد نسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس امانت داری بھی ہے اور خلوص بھی۔ جماعت اسلامی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے کبھی جبر اور ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا، جماعت اسلامی ہی اللہ کے فضل و کرم سے عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے، موجودہ حالات میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کی سبیل اپنانی چاہیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں