ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اور سب پی ٹی آئی والے تبلیغ میں وقت لگائیں، مولانا طارق جمیل

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تبلیغ میں وقت لگانے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف والوں کو تبلیغ میں وقت لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل اس موقع پر کہتے ہیں کہ سارے پی ٹی آئی والے تین تین دن تبلیغ میں لگاؤ، آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی خان صاحب کو بھی لے جاؤ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں