English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: ٹرینوں میں تصادم سے 50 افراد ہلاک، 170 سے زائد زخمی

القمر

نئی دہلی: بھارتی ریاست اڑیسہ میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک،  170  سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے الٹ گئیں۔ حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی، ابتدائی طور پر 50 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے تین یونٹس، 60 ایمبولینسوں سمیت ڈاکٹرز اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک اور ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے