ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی ایشوز مذاکرات ہی سے بہتر حل ہو سکتے ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سیاسی ایشوز مذاکرات ہی کے ذریعے بہتر حل ہو سکتے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی 5 مئی کو ہونے والی سماعت کا حکم نامہ  جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی ایشوز کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ سیاسی ایشوز مذاکرات اور اتفاق رائے ہی سے بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہوجائیں گی۔پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں نے مذاکراتی عمل پر اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے حکم نامے کے مطابق سعد رفیق نے کہا کہ مذاکرات جاری رہے تو تاریخ پر بھی اتفاق ہوجائے گا۔شاہ محمود قریشی نے جواب میں مذاکرات میں پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کیا۔مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں