ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بدھ کے روز شاہ محمودقریشی جب چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تو بہت فریش تھے اور میڈیا سے گفتگو کا کہہ کرگئے لیکن ملاقات سے واپسی پر شاہ محمود کا چہرہ اترا ہوا اور اعصاب تنے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے ملاقات والے کمرے میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات نہیں کی، ان کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات ویڈیو ریکارڈنگ روم میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود نے ورکرزکو ریلیف دلوانے کےلیے پالیسی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ورکرز پکڑے گئے ہیں ان کےلیے کوششیں کرنی چاہئیں اور پارٹی کو دوبارہ سسٹم میں لانے کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا تھاکہ دونوں رہنماﺅں نے کچھ دیر لان میں واک کے دوران بھی گفتگو کی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اب تک شاہ محمود کا موبائل فون مسلسل بند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں