English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی پنجاب کا انتخابات کنونشن کل ہوگا

القمر

راولپنڈی:صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کا انتخابات 2023 صوبائی کنونشن 10جون 10بجے آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

امیرجماعت سراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے،مرکزی نائب امیروصدرقائمہ کمیٹی سیاسی امور لیاقت بلوچ،امیرصوبہ ڈاکٹرطار ق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،حافظ تنویراحمد،قاضی محمدجمیل اس موقع پر اظہارخیال کریں گے۔

کنونشن میں صوبائی انتخابی منشورویژن پنجاب اور قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران کااعلان ہوگا۔

صوبائی ترجمان کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ کی منظوری کے بعد پنجاب کے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران کی نامزدگی مکمل ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے