English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ ، پرانا بم پھٹنے سے 27 افراد ہلاک ،50 زخمی

القمر

 موگا دیشو:صومالیہ کے مشرقی لوئر شبیل کے علاقے جنالے کے نواحی گائوں میں بارودی مود پھٹنے سے 27 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پرانے بم کی باقیات کے پھٹنے سے جان کی بازی ہارنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ خیال رہے کہ صومالیہ میں اکثر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری زیادہ تر الشباب نامی تنظیم لیتی ہے، الشباب اسلامی عسکریت پسندوں کا ایسا گروہ ہے جو القاعدہ کا اتحادی ہے اور صومالیہ میں 10 سال سے جنگی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے