ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حافظ نعیم الرحمان کو مل کر کام کرنے کی دعوت

کراچی:منتخب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا  ہے کہ بطور میئر بلدیاتی انتخابات  کی کامیابی پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا ثمر ہے.

،کراچی سب کا ہے،تمام سیاسی کارکنان کی عوام کی خدمت کرنے کی ذمہ داری ہے،آئیے مل کر کراچی کے ماسٹر پلان پر کام کریں۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منتخب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی کا بیانیہ لے کرچلے جس سے اتنے لوگ منتخب ہوئےئے، یہ کامیابی پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا ثمر ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو ملکر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سب کا ہے،تمام سیاسی کارکنان کی عوام کی خدمت کرنے کی ذمہ داری ہے،آئیے مل کر کراچی کے ماسٹر پلان پر کام کریں.

، جو منفی سیاست ہونی تھی ہو چکی اب کراچی والوں کو ملکر کام کرکے دکھانا چاہیے،کراچی والوں کے مسائل حل کرکے دکھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں