اسلام آباد:جماعت اسلامی کے رہنما و رکن اسمبلی مولانا عبدا الکبر چترالی نے لیبیا سے یونان جاتے ہوئے 310 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا اور کہا کہ وزیر داخلہ اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں ہمارے ملک کی ایجنسیاں کیا کررہی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے واقع کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، قومی اسمبلی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں 15 ممبرز موجود تھے ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبدا الکبر چترالی نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا سے یونان جاتے ہوئے 310 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے ہیں وزیر داخلہ اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں ہمارے ملک کی ایجنسیاں کیا کررہی ہیں؟واقع کی تحقیقات کروائی جائیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے واقع کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ ایک اندوہناک واقع ہیلوگوں کو بیرون ملک لے جانے کا جھانسا دے کر غیرقانونی راستہ اختیار کیا جاتا ہیتحقیقات کرکے ذمے داران کو سزا دی جائے۔