English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، بجٹ میں 25 ارب روپے رکھنے کی یقین دہانی

القمر

اسلام آباد:وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  سے ملاقات کے دوران  مراد علی شاہ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی بجٹ میں الگ بجٹ مختص کرنے کا معاملہ اٹھایا، متاثرین کیلئے ملنے والی عالمی امداد سے بھی سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وزیر اعلی سندھ  نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپے رکھے ہیں، وفاق بھی 25 ارب روپے مختص کرے، وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی کو وفاقی حکومت کی جانب سے 25 ارب روپے بجٹ میں مختص کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے