ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:وفاقی پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگردی سمیت 8 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق وفاقی پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگری کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا ہے، مقدمے میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ مقدمے میں مولانا عبدالعزیز سمیت 4افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

مولانا عبدالعزیز پر درج کئے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ملزمان نے کومبنگ پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے 3 گارڈز کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں