ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ سے2 شہری شہید

بھارتی افواج نے اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کی تسکین کے لیے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرکے2 شہریوں کو شہید ایک کو زخمی کردیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ستوال سیکٹر میں چرواہوں پر فائرنگ کی، جس میں دو شہری شہید اور ایک چرواہا شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے بھارت سے احتجاج کیا جارہا ہے، کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام ملحوظ خاطر رکھے، بھارت کشمیریوں کا اپنی زمین پر کھیتی باڑی کا حق تسلیم کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں