English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جناح ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ نے دوبارہ درخواست ضمانت دائر کر دی

القمر

 لاہور: جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے