کراچی: عیدالاضحیٰ کے پہلے دن ہی متعدد شہروں میں کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئے جب کہ کئی میں کیش ختم ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس مطابق بینکوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایمز خراب ہونے کے بعد کئی بینکوں کی ہیلپ لائنز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے، ہر دفعہ عید کی چھٹیاں ہوتے ہی اے ٹی ایمز خراب ہونے یا ان میں کیش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت کوفت و دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے،افسوسناک امر ہے کہ شنوائی بھی نہیں ہو رہی ہے۔
صارفین نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے، اسٹیٹ بینک انتظامیہ بھی اس حوالے سے کوئی پالیسی ترتیب دے۔
