English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران اسلامو فوبیا کے خلاف لفظی بیانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے، امیرالعظیم

القمر

لاہور:سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے قرآن کریم کی بے حرمتی پر پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں کے لفظی بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں۔

 شعائر اسلامی کی توہین دو ارب مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

 امیرجماعت سراج الحق کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا کے کئی اسلامی ممالک میں جمعہ کو مشترکہ طورپر یوم مذمت منایا گیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مساجد میں علما کرام نے قرآن کریم کی اہمیت پر خطبات دیے اور نوجوانوں سے قرآن کریم کو باترجمہ پڑھنے کی استدعا کی۔

احتجاجی مظاہرہ میں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی جنھوں نے بینرز، کتبے اور جماعت اسلامی کے پرچم اٹھا کر سویڈن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

 امیر العظیم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی دنیا سے سوال کیا کہ اب تک سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کیوں نہیں کیا گیا اور امت کے جذبات کی ترجمانی کرنے میں حکمران بزدلی کیوں دکھا رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ قرآن روشنی ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا، مغرب میں اسلام کا غلبہ ہو گا۔ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ قرآن کو عام کرنے کی جدوجہد کریں، قرآن کا نظام انسانیت کی کامیابی کا ضامن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے