English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف اور جہانگیرترین کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی ہے، اعظم نذیر تارڑ

القمر

اسلا م آباد:وفاقی وزیربرائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو اسمبلی کی مدت ختم اور نگران حکومت آجائے گی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نوازشریف اور جہانگیرترین کی تاحیات نااہلی ختم ہو چکی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی، نوازشریف اور جہانگیرترین الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل ہوچکے ہیں،آئین میں کہیں بھی نااہلی 5سال سے زیادہ نہیں ہے، اب کسی بھی شخص کی نااہلی 5سال کیلئے ہوگی، آج کے قانون کے بعد کوئی شخص تاحیات نااہل نہیں رہ سکتا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی مگر نیب کیس میں سزا کے سبب وہ انتخاب نہیں لڑ سکتے۔ وہ وطن واپسی پر اپیل دائر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے