English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلنڈر دھماکہ:ہوٹل کی تین منزلہ عمارت گرگئی ،25افراد دب گئے

القمر

جہلم میں سلنڈر دھماکے سے ہوٹل کی تین منزلہ عمارت گرگئی،جس میں 25افراد دب گئے۔ 

ریسکیوحکام کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹل کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے،دھماکے کے باعث ہوٹل کی تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے 25 افراد دب گئے۔

ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، 7 افراد کو نکال لیا گیا ۔امدادی ٹیموں کے ساتھ مقامی افراد بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔ہوٹل میں دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد قریبی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے