English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارا چنارمیں فرقہ وارانہ تصادم ملکی سلامتی کیلیے خطرہ ہے، جے یوپی سوادِ اعظم

القمر

لاہور:  جمعیت علمائے پاکستان ( سوادِ اعظم) کے مرکزی صدرپیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکریٹری جنرل پیر محمد اقبال شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے پارا چنار ضلع کرم میں قبائل کے درمیان فرقہ وارانہ تصادم ملکی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے۔

پیر محفوط مہشدی اور پیر اقبال شاہ کا کہناتھا کہ فوج اور انتظامیہ حساس علاقے میں امن بحال کرنے میں کردار ادا کریں۔ تعلیمی ادارے کھولے جائیں، بدامنی کسی کے فائدے میں نہیں، حالات جو بھی ہیں، فوج، وزارت داخلہ اورخیبر پختونخواہ حکومت حل کر سکتی ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر محفوظ مشہدی کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر زمینی تنازع کو حل کیا جائے۔ دو فریقوں کے درمیان زمینی تنازع پر مسلکی جنگ کا چھڑ جانا ناقابل فہم ہے۔ شرپسند عناصر جس فرقے سے بھی تعلق رکھتے ہیں، انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ دہشت گردی میں پہلے ہی عوام اور پاکستان کا بہت نقصان ہوچکا ہے، ملک میں امن قائم ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے، ان حالات میں علاقے میں امن ضروری ہے۔ اتحاد بین المسلمین کی فضا کو برقرار رکھا جائے۔ اس حوالے سے معتدل علماءاور فوج بھی اپنا کردار ادا کرے۔ ضلع کرم کے عوام کی مشکلات پر پاراچنار اور ملحقہ آبادیوں میں اشیائے خوردو نوش اور پٹرول کی قلت پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے،غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے