English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محرم کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا امکان

القمر

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند سے متعلق  پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی  پیشگوئی کے مطابق محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج بروز منگل کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ یومِ عاشور 28 جولائی بروز جمعہ  متوقع ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جب کہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے