ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں یوم عاشور 29 جولائی کو ہوگا

کوئٹہ: پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔

چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات اور یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا۔

دوسری جانب زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے اور وہاں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام 1445 ہجری کے آغاز کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات ہوگی جب کہ نئے اسلامی سال کا آغاز 19 جولائی بروز بدھ نماز مغرب کے بعد سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں