English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کا سوشل میڈیا حق اور سچ کا ترجمان ہے  اسماء سفیر

القمر

کراچی : حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سوشل میڈیا حق اور سچ کا ترجمان ہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں انکی کارکردگی شاندار ہے ہمارا کارکن سیاسی ہنگاموں میں بھی ڈسپلن کا پابند ہے اور شائستگی اور تحمل ہماری پہچان ہے، آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی بہترین نتائج حاصل کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارا کردار اسلامی داعی کے شایانِ شان ہونا چاہیے،تقوی اور اطاعتِ نظم ہمیں بہترین نتائج دیتے ہیں،حق دو کراچی’ مہم میں جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تمام اضلاع میں جاری سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ کی آخری نشست میں ضلع جنوبی و قائدین کے افراد سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جدید دور میں جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر دین کی خدمت کرنی ہے، اس موقع پر مرکزی نائب نگراں حریم ادب پاکستان فرحی نعیم نے کہا کہ مطالعہ اور مشاہدے سے اپنی تحریر کو جاندار بنائیں، قلم ابلاغ کا اہم ذریعہ ہے۔نگراں نشرواشاعت کراچی ثمرین احمد نے کہا کہ شہر میں حلقہ خواتین کی بڑی سوشل میڈیا ٹیم موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے چیلنجز کے مقابل  ہر تربیت یافتہ فرد نئے افراد تیار کرے ۔

نگراں سوشل میڈیا کراچی شبانہ نعیم نے سوشل میڈیا کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا ”تاریخ بتاتی ہے، انبیاء نے بھی تبلیغِ و دعوت کے لیے اپنے دور کے وضع کردہ ٹیکنیکل ذرائع استعمال کیے۔ جس نے دعوت کو دنیا بھر میں پھیلا دیا، آج بھی سوشل میڈیا کے ذریعے جوایشو اٹھائے جاتے ہیں وہ الیکٹرانک میڈیا کا حصہ بن جاتے ہیں”۔

انہوں نے نظم جماعت اسلامی کے تحت سوشل میڈیا کے اصول وضوابط کی پابندی کی اہمیت واضح کی، ورکشاپ میں نائب نگراں نشرواشاعت کراچی اسری غوری،سمیہ عامر نے سوشل میڈیا کے مختلف ایپس پر کام کے طریقے کار اور مثبت استعمال پر ورک شاپ کرواء  جیسے شرکاء کی کثیر تعداد نے دلچسپی سے سمجھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے