مقبوضہ بیت المقدس : اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کیخلاف دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتہا پسند یہودی گروپ جن کے نمائندے اس وقت اسرائیلی حکومت میں موجود ہیں وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی اعتبارسے تقسیم کرنے کی سازش تیار کررہے ہیں، اس حوالے سے حماس نے خبردار کیاہے کہ فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کیخلاف دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
حماس نے کہا کہ ہمارے فلسطینی عوام اور اس کی تمام زندہ قوتیں ان منصوبوں کو منظور نہیں ہونے دیں گی اور تمام دستیاب ذرائع سے مسجد اقصیٰ اور مقدسات کا دفاع کریں گی۔
حماس نے کہا کہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی اپنی بہادری کی وجہ سے قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے القدس اور الاقصیٰ کے دفاع کے لئے سب سے بڑھ کر مشکلات جھیلیں اور قربانیاں دی ہیں۔
