English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان عوامی پارٹی کا آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

القمر

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

 گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، پارٹی کے چیف آرگنائزر و اسپیکر بلوچستان صوبائی میر جان محمد جمالی سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔

 اجلا س میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت کی گئی اورپارٹی کے تنظیمی امور بھی زیر غور لائے گئے۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے جلد پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جائے گا۔

 اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے قیام سمیت دیگر پارٹی امور کے جائزے کے لیے 26 جولائی کو کوئٹہ میں پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے