English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسمبلی اراکین حکومت پوری ہونے سے قبل اسلحہ لائسنسوں کے حصول کیلئے متحرک

القمر

اسلام آباد:حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل ارکان قومی اسمبلی اسلحہ لائسنسوں کے  حصول کیلئے متحرک ہو گئے،ارکان قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کے افسران سے لڑائی جھگڑے شروع کر دیئے۔

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری نے وزارت داخلہ کے افسران پر 59لائسنسوں کی درخواستیں گم کرنے کا الزام لگا دیا، پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلحہ لائسنس کے اجراء میں رکاوٹ کے معاملہ پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ جتنی درخواستوں کے کوائف مکمل ہیں  ان کے لائسنس جاری کرتے ہیں۔

پنجاب اور کے پی میں کوئی لائسنس پینڈنگ نہیں ہے ، اسلحہ لائسنس کا اجراء نا مکمل دستاویز پر نہیں کر سکتے۔

 رکن اسمبلی سردار ریاض کا کہنا تھا کہ میرے 59لائسنس کی درخواستیں ہی گم کر دیں، وزیر داخلہ سے منظوری کے بعد بھی لائسنس جاری نہیں  ہو رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے