English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل مسجد کے احاطے میں ریڑھی لگانیوالے کو 3 ماہ قید کی سزا

القمر

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اسپیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی کی ریڑھی لگانے والے ریڑھی بان کو تین ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے حکم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض دور کرتے ہوئے وکیل کو دوسرا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ ریڑھی بان فرمان اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور سزا کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی۔

 عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض دور کر دیا ہے، اپنی درخواست پر دوسرا اعتراض دور کریں پھر سماعت ہو گی۔وکیل نے کہا کہ قلفی کی ریڑھی لگانے پر سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے ظالمانہ فیصلہ کیا، ریڑھی لگانا کوئی جرم نہیں ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ جرم ہے، جرم کیوں نہیں ہے؟ آپ کے گھر کے آگے کوئی ریڑھی لگا دے تو وہ جرم نہیں ہے؟ عدالت نے کہاکہ آپ صرف قلفی کا بتا رہے ہیں، پٹیشنر پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے، بھتے پر دہشت گردی بھی لگتی ہے، یہ نہ ہو کہ پھر وہ بھی لگ جائے، تین ماہ کی سزا تو پھر بہت کم ہے زیادہ ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے