English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہ نامہ ساتھی کے اس خاص نمبر کو دل چسپ انداز میں پیش کیا ہے،  عبدالرحیم متقی

القمر

کراچی: پاکستان میں بچوں کا مقبول ترین رسالہ ماہ نامہ ساتھی نے ماہ جولائی میں خاص نمبر بعنوان ’’خواہش نمبر‘‘ شائع کردیا ہے۔ اس خاص شمارے میں بچوں کے ادیبوں کی وہ خاص تخلیقات جس سے معاشرے میں بڑھتی ہوئی خواہش کے مضر و منفی اثرات کو انتہائی دل چسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

آج کی دنیا دوسروں کو نیچا دکھانے کی خواہش رکھتی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کی تربیت سازی، ذہن سازی اور کردار سازی متاثر ہوجاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں انسانی زندگی مربع بے چینی اور الجھن کا شکار نظر آتی ہے۔ ان باتوں کو پیش نظر ر کھتے ہوئے ماہ نامہ ساتھی نے ماہ جولائی ۲۰۲۳ء میں اپنا خاص شمارہ بعنوان ’’خواہش نمبر‘‘ شائع کیا ہے۔

اس خاص شمارے میں بچوں کے لیے مختلف موضوع اور نوع میں نِت نئے انعامی سلسلے، دل چسپ و عجیب قصے، معلوماتی مضامین اور مزے دار نظمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس دور جدید میں بچوں کی نفسیات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ایسی خاص کہانیاں شامل ہیں جو منفرد انداز و پیراے میں لکھی گئی ہیں۔ ۱۹۷۷ء سے بچوں کے ادب کی ترویج و تخلیق میں کوشاں ماہ نامہ ساتھی نے کورونا وبا کی پہلی لہر میں بھی قارئین ساتھی کے لیے آن لائن رسالے شائع کیے، علاوہ ازیں گزشتہ برس ۲۰۲۲ ء میں ماہ نامہ ساتھی اشاعت کے پینتالیس برس مکمل ہونے پر ’’پینتالیس سالہ نمبر‘‘ کے عنوان سے اپنا خاص نمبر شائع کرچکا ہے، جسے قارئین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اس موقع پر اپنے تاثرات میں ماہ نامہ ساتھی کے مُدیر جناب عبدالرحیم متقی نے کہا کہ بچوں کی نفسیاتی اور نظریاتی بلوغت کو اُردو ادب میں کم ہی بحث میں لایا گیا ہے اور ’خواہش‘ جیسے موضوع پر رنگ برنگی سرگرمیوں اور اس کے اثرات پر قلم آرائی کی مثالیں ڈھونڈنا مشکل ہے جس کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماہ نامہ ساتھی بچوں میں انتہائی مثبت و صحت مند رویے کو پروان چڑھانے میں مرکزی کردار اد ا کررہا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے