English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور :ڈی آئی جی شارق جمال کی پر اسرار موت، گھر سے لاش برآمد

القمر

لاہور: میںپنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل( ڈی آئی جی) شارق جمال گھر میں مردہ پائے گئے،پولیس نے تحقیقات ر وع کردیں ۔

پولیس  کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع گھرمیں رات گئے مردہ پائے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی  نعش فلیٹ نمبر 104 اے تھانہ نشتر کی حدود میں پائی گئی جبکہ وہ ڈیفنس فیز فور میں رہائش پذیر ہیں اور انکی رہائش گاہ کو تھانہ ڈیفنس اے لگتا ہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس اے ڈویژن پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں بھی لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے منتقل کر دیا گیا، موت کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،شارق جمال کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس افسران اور شارق جمال کی اہلیہ ہسپتا ل پہنچ گئے۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے جبکہ ان دنوں وہ او ایس ڈی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے