English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایپکس کمیٹی نے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی

القمر

اسلام آ باد :اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی نے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی نے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں مختلف دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی۔

شہبازشریف نے ایپکس کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد اور انہیں عملی جامہ پہنانے کیلئے دلچسپی ظاہر کرنے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلی، وفاقی وصوبائی وزرا اور اعلی سرکاری حکام شریک ہوئے۔ وزرا کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کیلئے تیارکردہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ دی گئی۔

ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی اور سیمینارز کے انعقاد اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے