English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کے نومنتخب بلدیاتی امیدواروں نے سرگرمیوں کا آغاز کردیا

کراچی:منگھو پیر یوسی 7 میں جماعت اسلامی کے نو منتخب بلدیاتی امید واروں نے پارک انسپکٹر کے ہمراہ اپنے کام کا اغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی امیدوارUC7 KDA سرجانی ٹاؤن  کے چئیرمین امید علی قاضی ،وائس چئیرمین حافظ سید عمران علی اور کونسلر محفوظ قریشی نے منگھو پیر میں پارک انسپکٹر کے ساتھ مل کر  پارکس کے داخلی راستوں سے جھاڑیاں ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

 منتخب بلدیاتی امید واروں کے مطابق جماعت اسلامی کی  پوری ٹیم دن رات کراچی میں لوگوں کی سہولیات کے لئے کام میں مصروف عمل ہے، جس سے امید ہے کہ علاقے کے پارکس اور بچوں کے کھیل کے میدانوںکی رونقیں جلد بحال ہو جائیں گی اور کراچی ایک مرتبہ پھر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے